اناڑی کو پاکستان پر مسلط

چند جرنیلوں اور ججوں نے اناڑی کو پاکستان پر مسلط کیا،احسن اقبال

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چند جرنیلوں اور ججوں نے اپنی بیگمات اور بچوں کے کہنے پر ایک اناڑی کو ملک پر مسلط کیا۔
ایکسپو سنٹر لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ بہت کچھ ہوچکا، دھرنے اور لانگ مارچ، عدالتوں کے فیصلوں نے ہمیں مشکل میں ڈالا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے، زراعت کے شعبے سے اربوں ڈالر کی برآمدات سے اپنے وسائل میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر شعبے میں بہت گنجائش ہے، پاکستان نے اگر آگے بڑھنا ہے تو برآمدات میں اضافہ کرنا پڑے گا، ہمیں ایسے چلنا ہے جیسے ارشد ندیم نے پاکستان کے پرچم کو بلند کیا ہے۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ کہ اگر ارشد ندیم گولڈ میڈل جیت سکتا ہے تو وسائل سے مالا مال اس ملک کو ترقی کا گولڈ میڈل کیوں نہیں جتواسکتے، کل رات ارشد ندیم کے والد نے بتایا کہ میں نے رزق حلال سے اپنے بچوں کو پالا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ بہت کچھ ہوچکا، دھرنے اور لانگ مارچ، عدالتوں کے فیصلوں نے ہمیں مشکل میں ڈالا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن تھا کہ چند ججوں اور جرنیلوں نے ایک اناڑی کو پاکستان پر مسلط کردیا۔

مزید پڑھیں:  ایرانی حملے میں موساد ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیل تفصیل بتانے سے گریزاں