انٹرنیٹ سروسز متاثر

انٹرنیٹ سروسز متاثر، ملک بھر کے صارفین مشکلات کا شکار

ویب ڈیسک: ملک بھرمیں انٹرنیٹ سروسز متاثر، صارفین کو اس دوران شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، گزشتہ چند روز سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز متاثر رہی ہیں، اس سے جہاں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے وہیں کمپنیز بھی عوامی عتاب کا شکار رہیں۔
انٹرنیٹ سروس اس حد تک ڈاون ہیں کہ آڈیو میسجز تک ڈاؤن لوڈ نہیں ہورہے، اس سے پیغام رسانی کا کام شدید متاثر رہا ہے۔
اس حوالے سے موبائل کمپینز کے حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا سروسز میں خلل موبائل کمپینز کا مسئلہ نہیں، تاہم پی ٹی اے معاملے پر موقف دینے سے کنی کترانے لگی۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے تمام سوشل میڈیا کوریگولیٹ کرنے کیلئے کام شروع کردیا، وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد باقاعدہ کیٹگریزوائز پورا سٹرکچر ریگولیٹ کیا جائے گا، نئے ریگولیشن کے تحت کمپنیاں ملک کے اندرڈیٹا محفوظ بنائیں گی۔
ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ سروسزاپیلکیشن میں مسائل 30 اگست تک درپیش رہیں گے، 31 جولائی کو بھی ملک بھر میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی (پی ٹی سی ایل) کی انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا تھا۔
بعدازاں اس ضمن میں ذرائع نے انکشاف کیا کہ فائر وال کی آزمائش کی وجہ سے انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہے، جس کی تصدیق اعلیٰ حکام نے بھی کی۔

مزید پڑھیں:  لاپتہ افراد کیس، پشاور ہائیکورٹ کے طلب کرنے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پیش