فیض حمید کورٹ کا مارشل

فیض حمید کورٹ کا مارشل: ابھی بڑے بت گرنے ہیں، فیصل واوڈا

ویب ڈیسک: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کا کورٹ مارشل شروعات ہیں ابھی تو بڑے بت گرنے ہیں ۔
اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے فیض حمید کے کورٹ مارشل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دیر آید درست آید، فوج نے پیغام دیا ہے کہ موجودہ قیادت ایمان دارہے، ٹاپ سٹی کا کیس اٹھے گا تو اور بھی کئی نام سامنے آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ9مئی والوں کی پشت پناہی کرنے والوں کا بھی احتساب ہوگا، بات صرف کرپشن تک نہیں رہے گی، جو پاکستان کو نقصان پہنچائے گا ٹھوک بجا کر ان کا احتساب ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں سمیت چوریاں بچانے والے سب لوگوں کی باری ہے، جو بہت بڑے برج ہیں اب ان کی بھی باری ہے ان کو بھی گرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فیض آباد دھرنا کیس تو چھوٹا ہے ابھی بہت بڑے کیسز سامنے آئیں گے، سپہ سالار کو مبارکباد دیتا ہوں جو ناممکن تھا وہ بھی ممکن کر دکھایا۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں بانی پی ٹی آئی زمین پر لیٹ جائیں گے، آنے والے دنوں میں سب ننھے منے کاکے بن جائیں گے، سب اچھے بچے بن جائیں گے جن میں پی ٹی آئی پہلی لسٹ میں ہوگی۔

مزید پڑھیں:  آئینی اصلاحات کی حمایت عمران خان اور مولانا نے کی تھی، اسحاق ڈار