پشین بازار میں دھماکہ

پشین بازار میں دھماکہ، 2بچے جاں بحق، 10سے زائد افراد زخمی

ویب ڈیسک: پشین بازار میں دھماکہ سے 2 بچے جاں بحق جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 10 سے زائد افراد زخمی ہو گئے جن میں بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے پشین بازار میں دھماکہ ہوا ہے جس میں 2 بچوں کے جاں بحق ہونے سمیت 10 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
پشین میں دھماکہ ہوتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور دونوں نے امدادی کارروائیاں شروع کیں۔
اس دوران جاں بحق بچوں کی نعشوں سمیت زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
پشین بازار میں دھماکہ
صوبہ بلوچستان کے پشین بازار میں ہونے والے دھماکے سے کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
مقامی پولیس کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے اور دھماکے کی نوعیت کا پتا لگایا جارہا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشین میں پولیس لائنز کے قریب دھماکے کی مذمت کی اور دھماکے میں 2 بچوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا.
یاد رہے کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم دھماکہ میں زخمیوں میں‌بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اس لئے جاں‌بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے.

مزید پڑھیں:  غزہ میں اسرائیلی ہیلی کاپٹر تباہ، 2 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی