آصف زرداری کی فضل الرحمان سےملاقات

آصف زرداری کی فضل الرحمان سےملاقات، اہم امور پر مشاورت

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف زرداری کی فضل الرحمان سےملاقات، ملکی سیاسی صورتحال سمیت ممکنہ قانون سازی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملنے ان کی رہائشگاہ پر آئے۔
مولانا فضل الرحمان نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر صدر پاکستان نے سربراہ جے یو آئی کو بندوق کا تحفہ پیش کیا۔
دونوں سربراہان کے مابین ہونیوالی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال سمیت ممکنہ قانون سازی بھی شامل رہی۔ مولانا عبدالغفور حیدری اور مولانا اسعد محمود سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
صدر مملکت آصف زرداری اور جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ کے مابین ملاقات خوشگوار ماحول میں‌ہوئی ، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر کھل کر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں آئندہ ہفتے ہونے والی ممکنہ قانون سازی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ وفاقی حکومت نے 28 اگست کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ صدر مملکت آصف زرداری کی فضل الرحمان سےملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال سمیت ممکنہ قانون سازی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

مزید پڑھیں:  عوام کیلئے بڑی خوشخبری، پیٹرول کی قیمت میں کمی کاامکان