خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 43 بچوں

خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 43 بچوں سمیت 88 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،ا س دوران خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 43 بچوں سمیت 88 افراد جاں بحق ہو گئے، ان میں 19 خواتین بھی شامل ہیں۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے یکم جولائی سے 31 اگست تک ہونے والی بارشوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی ہے۔ اس رپورٹ کے حوالے سے جانی و مالی نقصان سمیت پیش آنے والے حادثات کا بھی زکر کیا گیا ہے.
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں سے جہاں نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہیں خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 43 بچوں سمیت 88 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں حادثات بھی رونما ہوئے ہیں جن میں 129 افراد زخمی ہوئے۔ ان زخمیوں میں 61 بچے اور 29 خواتین بھی شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طوفانی بارشوں سے صوبہ بھر میں 958 گھر متاثر ہوئے، ان میں 260 گھر مکمل تباہ جبکہ 698 گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ ان میں 7 سکولوں کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔
ان نقصانات کے علاوہ حالیہ بارشوں سے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں 147مویشی بھی ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں:  گورنرکا وزیراعلی کو خط، صوبائی حقوق کیلئے مشترکہ ٹاسک فورس کی تجویز