سپریم کورٹ بینچ تشکیل

سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے بینچ تشکیل

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ آف پاکستان میں میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کے لئے6بینچ تشکیل دے دیے گئے ہیں ۔
عدالت عظمیٰ نے آئندہ ہفتے کے لئے ججز روسٹر جاری کر دیا جس کے مطابق 6بینچز کی تشکیل کی گئی ہے۔
جاری روسٹر کے مطابق پہلا بینچ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس عرفان سعادت، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل ہو گا۔
دوسرا عدالتی بینچ جسٹس منیب اختر،جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس سید احسن اظہر رضوی پر مشتمل ہے۔
سپریم کورٹ کا تیسرا بینچ سربراہی جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل ہے۔
چوتھے بینچ کی سربراہی جسٹس امین الدین خان کریں گے جبکہ جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ اے ملک بھی حصہ ہوں گے ۔
عدالت عظمیٰ کے بینچ نمبر 5کے سربراہ جسٹس جمال مندوخیل ہوں گے جبکہ جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس ملک شہزاد احمد خان بھی حصہ ہیں۔
بینچ نمبر 6میں ایڈہاک ججز جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  12ربیع الاول سیکیورٹی پلان جاری، پولیس کی بھاری نفری ڈیوٹی پر مامور