جائیداد کی خریداری

جائیداد کی خریداری پر مزید ٹیکس عائد کردیاگیا

ویب ڈیسک: فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) کی جانب سے جائیداد کی خریداری پر مزید ٹیکس عائد کردیا گیا ۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈویلپرز اور بلڈرز پر جائیداد کی خریداری پر ایکسائز ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے ۔
انکم ٹیکس ادا کرنے والے پلاٹ اور مکانات خریدنے پر 3 فیصد ڈیوٹی عائد کی گئی ہے جبکہ انکم ٹیکس تاخیر سے ادا کرنے والے پلاٹ اور مکانات خریدنے پر پانچ فیصد ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔
نان فائلرز کی جانب سے پلاٹ و مکانات خریدنے پر سات فیصد ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام ڈویلپرز اور بلڈرز خریداری کے وقت یہ ڈیوٹی ادا کرنے کے پابند ہوں گے۔
ایف بی آر نےجائیداد پر ڈیوٹی کی ادائیگی کیلئے مخصوص فارمز بھی جاری کر دئیے ہیں اور تمام ڈویلپرز اور بلڈرز ایف بی آر کے متعلقہ کمشنر کو ماہانہ اسٹیٹمنٹ پیش کریں گے۔
انکم ٹیکس ادا کرنے والے پلاٹ اور مکانات خریدنے پر 3 فیصد ڈیوٹی عائد کی گئی ہے جبکہ انکم ٹیکس تاخیر سے ادا کرنے والے پلاٹ اور مکانات خریدنے پر پانچ فیصد ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے جائیداد کی خریداری پر مزید ٹیکس عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم:قومی اسمبلی، سینیٹ اور وفاقی کابینہ کے اجلاس آج پھر طلب