ملک بھر میں یوم دفاع

ملک بھرمیں یوم دفاع بھرپورجوش و جذبے کیساتھ منایاجا رہا ہے

ویب ڈیسک: ملک بھر میں آج یوم دفاع و شہدا بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
وطن عزیز کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں آج یوم دفاع و شہدا بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
یوم دفاع کے موقع پر دن کا اغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومت میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی اور دعائوں کے ساتھ ہوا ۔
آج کا دن ہمیں 6ستمبر 1965کی اس جنگ کی یاد دلاتا ہے جب بزدل دشمن نے رات کے اندھیرے میں بین الاقوامی سرحد عبور کر کے پاکستان پر حملہ کیا لیکن پاک فوج نے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔
یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب آج رات 8 بجے جی ایچ کیو میں ہو گی۔
وزیراعظم شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر،اعلی سول و عسکری قیادت بھی شریک ہوگی۔
مرکزی تقریب کے دوران وزیراعظم اور آرمی چیف یادگار شہدا پر پھول رکھیں گے،تقریب سے وزیراعظم اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر خطاب بھی کریں گے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم :بلاول بھٹو اور محسن نقوی کی رات گئے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات