ایبٹ آباد میں پولیس پر فائرنگ

ایبٹ آباد میں پولیس پر فائرنگ :1 اہلکار شہید، دوسرا زخمی ،ملزم بھی مارا گیا

ویب ڈیسک: ایبٹ آباد میں نامعلوم ملزم کی پولیس پارٹی پر فائرنگ سے ایک اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ،پولیس مقابلے میں ملزم بھی مارا گیا ۔
ڈی پی او ایبٹ آباد کے مطابق واقعہ سیٹھی مسجد کے قریب پیش آیا جہاں سکندر آباد تھانہ کے اہلکار گشت پر تھے کہ ایک شخص کو روکا جس نے پولیس رائیڈرز پر فائرنگ کردی ۔
فائرنگ کے نتیجے میں دونوں اہلکار شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن شاہ زیب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسا جبکہ دوسرے زخمی اہلکار کا علاج معالجہ جاری ہے ۔
پولیس نے علاقے میں گھیرے میں لے کر ملزم کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔
سرچ آپریشن کے نتیجے میں بانڈہ جلال کے قریب ملزمان نے پولیس پر دوبارہ فائرنگ کردی ۔
پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں مرکزی ملزم ہلاک ہوگیا جس کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کی گئی ۔

مزید پڑھیں:  میانمار میں طوفان یاگی سے تباہی ،66افراد ہلاک، لاکھوں بے گھر