صدر اور وزیراعظم سلام

یوم دفاع: صدر اور وزیر اعظم کا شہدائے وطن اور غازیوں کو سلام

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم میاں شہباز شریف نے یوم دفاع کے موقع پر شہدائے وطن اور غازیوں کو سلام پیش کیا۔
صدر مملکت آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں، ادارے بھی دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔
اس سلسلے میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں 6 ستمبر انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یوم دفاع ہمارے دفاع اور استقلال کی علامت بن چکا ہے، ہماری افواج کا حوصلہ اور فرض سے لگن ہی پاکستان کی سلامتی کی بنیاد ہے۔
شہبازشریف نے مزید کہا کہ شہدا کی قربانیوں کی بدولت ہم آزاد اور خود مختارمملکت میں زندگی گزار رہے ہیں، شہدا کے جذبے کو اپنے دلوں میں بسا کر ہی پاکستان کا تحفظ کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں، ادارے بھی دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔

مزید پڑھیں:  صوبہ بھر میں گاڑیوں کے لئے یونیورسل نمبر پلیٹ سسٹم کا اجراء