ہنٹر بائیڈن بھی ٹیکس چوری

امریکی صدر کا بیٹا ہنٹر بائیڈن بھی ٹیکس چوری میں ملوث نکلا

ویب ڈیسک: امریکی صدر جو بائیڈن کا بیٹا ہنٹر بائیڈن بھی ٹیکس چوری میں ملوث نکلا ،اپنے جرم اعتراف بھی کر لیا ۔
امریکی میڈیا کے مطابق ہنٹر بائیڈن پر ٹیکس کی مد میں کم از کم 14لاکھ ڈالر ادانہ کرنے کا الزام تھا، انہیں 17سال قید اور 10 لاکھ ڈالرجرمانہ ہو سکتا ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن پر 9الزامات تھے اور انہوں نے تمام الزامات میں اعتراف جرم کیا، جس پر جج نے انہیں خبردار کیا کہ اس پر انہیں 17 سال قید اور چار لاکھ 50 ہزار ڈالرز تک جرمانہ بھی ہو سکتا ہے؟۔
رپورٹ کے مطابق ہنٹر بائیڈن کے خلاف 16دسمبر کو فیصلہ سنایا جائے گا۔
خبر ایجنسی کے مطابق عموماً اس نوعیت کے کرمنل کیسز میں اعتراف جرم کورٹ ٹرائل کے بغیر پراسیکیوٹر کیساتھ ہی ایگرمینٹ کے تحت کرلیا جاتا ہے تاکہ سزا میں کمی کا امکان پیدا ہوسکے تاہم اس کیس میں ایسا نہیں کیا گیا۔
پہلے ہنٹر بائیڈن کے وکیل نے الزامات میں ارتکاب جرم کو تسلیم کرنے کے بغیر اعتراف جرم کرنے کیلئے الفورڈ پلی کی درخواست دی تھی جس پر پراسیکیوٹر کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا۔
بریک کے بعد ہنٹر بائیڈن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مکل پراسیکیوٹر سے کسی ایگریمنٹ کے بنا اور سزا میں کوئی نرمی مانگے بغیر ہی اعتراف جرم کرنا چاہتے ہیں۔
سماعت کے بعد اپنے ایک بیان میں ہنٹر بائیڈن کا کہنا تھا کہ اعتراف جرم کا مقصد اپنے خاندان کو مزید شرمندگی سے بچانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کیس کی سماعتوں کے دوران ان کی زندگی کے ایسے دور سے باتیں اٹھا اٹھا کر سامنے لائی جاتی رہیں جب وہ خود منشیات کی لت میں پھنسے ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیۖ کی تیاریاں عروج پر