میونخ میں فائرنگ

میونخ میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب فائرنگ،مشتبہ شخص ہلاک

ویب ڈیسک: جرمنی کے شہر میونخ میں اسرائیلی قونصل خانے کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں مشتبہ شخص پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گیا ۔
پولیس حکام کے مطابق مشتبہ شخص ہتھیار ہاتھ میں لیے اسرائیلی قونصل خانے کے اطراف گھومتا پایا گیا تھا۔
پولیس کی نظروں میں آنے کے بعد مشتبہ شخص فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گیا ۔
حکام نے بتایا کہ تفتیش کی جارہی ہے کہ آخر اس شخص کا مقصد کیا تھا اور اس کے پاس ہتھیار کہاں سے آیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس امکان کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کہ مشتبہ شخص اسرائیلی قونصل خانے کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔
خیال رہے کہ یہ واقعہ 1972 کے میونخ اولمپکس حملوں کی برسی کے موقع پر پیش آیا ہے۔
5 ستمبر 1972 کو ہونے والے میونخ اولمپکس حملوں میں 11 اسرائیلی ایتھلیٹس مارے گئے تھے، حملوں میں جرمن پولیس کا ایک اہلکار اور 5 فلسطینی حملہ آور بھی ہلاک ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  بنوں، چوری کے الزام میں گرفتار ملزم کی موت معمہ بن گئی ، ایس ایچ او معطل