حسینہ واجد کو واپس لانا

حسینہ واجد کو واپس لانا ہوگا : ڈاکٹر محمد یونس

ویب ڈیسک:بنگلادیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے کہا کہ حسینہ واجد کو واپس لانا ہوگا ورنہ بنگلادیشی عوام عوام سکون سے نہیں بیٹھیں گے ۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد یونس کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش کی حوالگی کی درخواست تک حسینہ واجد کو بھارت میں خاموش بیٹھنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ حسینہ واجد عوامی انقلاب اور ناراضی کے باعث فرار ہوئیں، حسینہ واجد کو بھارت میں پناہ دی گئی ہے اور وہ وہاں سے مہم چلا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حسینہ واجد کے بھارت میں بیٹھ کر بیان بازی کرنے سے کوئی خوش نہیں، ان کے بھارت سے بنگلا دیش پر کئے جانے والے تبصرے غیر دوستانہ ہیں۔
ڈاکٹر یونس کا کہنا تھا کہ حسینہ واجد نے جو مظالم کئے ہیں اس کا بنگلہ دیش میں سب کے سامنے احتساب ہونا چاہئے۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد طلبہ احتجاج پر 5 اگست کو بھارت فرار ہوگئی تھیں۔

مزید پڑھیں:  خصوصی کمیٹی کی سفارش پر قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل