شہدا اور غازیوں کی قربانیاں

شہدا اور غازیوں کی قربانیاں قوم کے دلوں میں نقش ہیں،بلاول بھٹو

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوم دفاع کے موقع پر کہا ہے کہ ہمارے شہدا اور غازیوں کی قربانیاں قوم کے دلوں میں نقش ہیں۔
یو دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ مسلح افواج کی جرات اور قربانیاں قوم کیلئے فخر اور حوصلے کا باعث ہیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ملک کے دفاع کیلئے اپنی جانیں نچھاور کرنے والے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، آج کا دن قوم کو ایک بار پھر اس جذبہ استقامت اور حب الوطنی کی یاد دلاتا ہے جو ہمیں یکجا کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری افواج نے سرحدوں کی حفاظت کی اور ہماری خودمختاری کو برقرار رکھا ہے، ہمارے شہدا اور غازیوں کی قربانیاں قوم کے دلوں میں نقش ہیں۔
وطن کے لیے ہماری افواج کی غیر متزلزل وابستگی ہر پاکستانی کے لیے قابل فخر ہے، پاکستان کی سلامتی و استحکام کا انحصار نہ صرف افواج کی طاقت پر ہے بلکہ عوام کی یکجہتی پر بھی ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عوام اور افواج کے درمیان یکجہتی ہی ہمیں ناقابلِ تسخیر بناتی ہے، قوم مِل جل کر پاکستان کی خوشحالی اور دفاع کے لیے کام جاری رکھے۔
انہوں نے کہا کہ یومِ دفاع کے موقع پر قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو بھی خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے جوہری پروگرام کی بنیاد رکھی اور آنے والی نسلوں کے لیے ملک کی دفاعی صلاحیتوں کو یقینی بنایا، دفاعی ٹیکنالوجی میں ترقی کے لیے بیلسٹک میزائل ٹیکنالوجی کا تحفہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی بصیرت کا نتیجہ ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم کے نام پر جعلی حکومت سپریم کورٹ پر حملہ آور ہے،بیرسٹر سیف