بنوں پولیس اے ایس آئی اغواء

بنوں میں مسلح افراد نے پولیس اے ایس آئی کو اغواء کر لیا

ویب ڈیسک: بنوں کے تھانہ بکاخیل میں تعینات پولیس اے ایس آئی کو مسلح افراد نے اغواء کر لیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ بکا خیل میں تعینات پولیس اے ایس آئی سخی زمان کو گزشتہ رات سی پیک روڈ سے نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کر لیا ہے ۔
اغوا ہونے والے اے ایس ائی سخی زمان بنوں کے علاقہ غوی والہ کے رہائشی ہیں ۔
پولیس کی جانب سے اغواء ہونے والے پولیس اہلکار کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کاممکنہ ملٹری ٹرائل ، حکومت سے واضح موقف طلب