دودھ کی قیمت میں اضافہ

پشاور : دودھ کی قیمت میں 60روپے فی لیٹر اضافہ، نیا نرخ نامہ جاری

ویب ڈیسک: پشاور میں دودھ کی قیمت میں 60روپے فی لیٹر اضافہ، ضلعی انتظامیہ نے نیا نرخ نامہ جاری کردیا ۔
ضلعی انتظامیہ پشاور کی جانب سے جاری نرخ نامے کے مطابق د ودھ کی فی لیٹر قیمت میں 60 روپے اضافہ ہوا ہے۔
سرکاری نرخنامہ کے مطابق بھینس کے دود ھ کی فی لیٹر قیمت 180 سے بڑھ کر 240 روپے جبکہ گائے کا فی لیٹر دودھ 200 روپے کا ہوگیا ہے۔
اس سے قبل گائے کا دودھ 140 روپے لیٹر فروخت ہو رہا تھا۔
دوسری جانب فی کلو دہی کی قیمت میں 30 روپے اضافہ ہوگیا اور نئی قیمت 220 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
سرکاری نرخ نامے کے مطابق دہی میں درجہ اول کی کیٹگری کی فی کلو قیمت 260 روپے مقرر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  اتفاق رائے ہونے پر آئینی ترامیم کو ایوان میں پیش کریں گے ،خواجہ آصف