ہسپتالوں میں فارمیسی شاپس

ویسے توابتدا ہی سے مختلف ہسپتالوں میں مریضوں کو ضروری ادویات ، انجکشن ، ڈرپس اور دیگر ضروری گولیاں اور سیرپ عمومی طور پر ہسپتالوں میں ایمرجنسی ڈاکٹروں کے نسخوں کے مطابق مہیا کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جاتا رہا ہے تاہم بعض اوقات ہسپتالوں کے سٹورز میں ا دویات دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کے لواحقین کو بازار سے یہ چیزیں خرید کر لانے پر مجبور ہونا پڑتا تھا کبھی یہ شارٹیج واقعی حقیقی ہوتی تھی اور کبھی اس میں بھی ملی بھگت کی کارستانی ہوتی تھی اور متعلقہ سٹورز میں سٹاک کی عدم دستیابی کے پیچھے کئی عوامل کارفرما ہوتے تھے ، تاہم رواں برس اپریل میں ضلع او رتحصیل سطح کے ہسپتالوں میں سستی ادویات کی شاپس قائم کرنے کاجو منصوبہ بنایاگیاتھا اس پرعملدرآمد کے سلسلے میں ہنوز کوئی پیشرفت سامنے نہیں آئی تھی اب جبکہ اس منصوبے پر دوبارہ توجہ مرکوز کی گئی ہے تو ضرورت اس امر کی ہے کہ اس میں مزید تاخیر نہ کی جائے اور مریضوں کو مارکیٹ سے سستی ادویات کی فراہمی ہسپتالوں کی چاردیواری کے اندر ہی یقینی بنانے کو ممکن بنایا جائے اس سلسلے میں ان سستی ادویات کی شاپس پر بھی کڑی نگاہ رکھنے کی ضرورت ہو گی کہ کچھ اہم اور ضروری ادویات وہاں سے باہمی مفادات کے تحت ”غائب” کرکے کھلی مارکیٹ میں پہنچا کر جلب زر کا باعث نہ بنانا شروع کر دیا جائے اور مریض حسب سابق یہ ادویات مہنگے داموں خریدنے پرمجبور ہوتے رہیں۔

مزید پڑھیں:  میزائل' امریکی پابندی اور وزارت خارجہ