اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100انڈیکس میں 318پوائنٹس کا اضافہ

ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار آغاز پر تیزی دیکھی گئی، 100انڈیکس میں 318پوائنٹس کے اضافے کے بعد 79ہزار 182 پوائنٹس کی حد بحال ہو گئی ۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 15 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 863 پوائنٹس پر بند ہو ا تھا۔
گزشتہ روز بازار میں 77 کروڑ شیئرز کے سودے 14.28 ارب روپے میں طے ہوئے ۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 18 ارب روپے کم ہو کر 10 ہزار 467 ارب روپے تھی۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم کیلئے نمبر گیم، ساری نظریں مولانا فضل الرحمن پر مرکوز