نوشہرہ میں بھی تقریب

نوشہرہ میں بھی یوم دفاع کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد

ویب ڈیسک: ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں بھی یوم دفاع پاکستان اور شہداء کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام خصوصی تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔
نوشہرہ ہاؤس میں منعقدہ تقریب کے دوران سکول کے بچوں نے مختلف ٹیبلو تقاریر اور خاکے پیش کئے ۔
تقریب کے بعد اسسٹنٹ کمشنر کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جوکہ شوبراچوک سے ہوتے ہوئے کچہری چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔
ریلی میں ضلعی انتظامیہ کے ملازمین، لان ڈیپارٹمنٹ کے افسران و ملازمین، ڈی سی رضاکار فورس،سول ڈیفنس، تاجربرادری،سکولوں کے طلبا وطالبات اورسول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔
ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھارکے تھے جس پر پاک فوج کی قربانیوں سے متعلق تعریفی کلمات درج تھے ۔
شرکا نے پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ افواج پاکستان اپنے ملک کے دفاع کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی ۔

مزید پڑھیں:  سوات میں بہو نے ساس کو قتل کردیا،ملزمہ گرفتار