دیر بالا میں بچوں کی لڑائی

دیربالا: بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے ،3 افراد جاں بحق،2زخمی

ویب ڈیسک: دیر بالا میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑ ے ،فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھل لونٹور میں پیش آیا جہاں بچوں کی لڑائی بڑے کود پڑے ۔
فریقین کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔
فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو بی ایچ یو تھل منتقل کیا گیا ۔
پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیۖ کی تیاریاں عروج پر