دیر میں معمولی تکرار پر فائرنگ

دیر میں معمولی تکرار پر فائرنگ، چچا بھتیجا جاں بحق، 2 افراد زخمی

ویب ڈیسک: ضلع دیر میں معمولی تکرار پر فائرنگ کے باعث چچا بھتیجا جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔
دیر کے سیاحتی مقام کمراٹ تھل لونٹور کے علاقے میں معمولی تکرار پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں میٹرک کے طالب علم کو چچا سمیت قتل کر دیا گیا۔ اس واقعہ میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ فریقین میں 2 روز قبل معمولی تکرار کا واقعہ رونما ہوا تھا جس کے بعد فریقین میں راضی نامہ طے پا گیا تھا۔
اس راضی نامہ کے باوجود مخالف فریق نے فائرنگ کر کے چچا بھتیجا کو قتل کر دیا۔ یاد رہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں سے ایک نوجوان دسویں جماعت کا طالب علم تھا۔

مزید پڑھیں:  مجوزہ آئینی ترامیم سامنے آگئیں ،چیف جسٹس کی تقرری وزیراعظم کریں گے