ہارٹیکچر اتھارٹی کے قیام کااصولی فیصلہ

صوبے میں باغبانی کے فروغ کیلئے ہارٹیکچر اتھارٹی کے قیام کااصولی فیصلہ

ویب ڈیسک: وزیراعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ بلدیات کا اجلاس منعقد ہوا، اس موقع پر صوبے میں باغبانی کے فروغ کیلئے ہارٹیکچر اتھارٹی کے قیام کااصولی فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات کے علاوہ متعلقہ محکموں اور پی ڈی اے کے اعلی حکام نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق صوبے میں باغبانی کے فروغ کے لئے وزیر اعلی نے اہم اقدام کرتے ہوئے ہارٹیکچر اتھارٹی کے قیام کا اصولی فیصلہ کر لیا۔ اس حولاے سے فیصلہ کیا گیا کہ مجوزہ ہارٹیکلچر اتھارٹی باقاعدہ ایکٹ کے تحت قائم کیا جائے گا۔
اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو مذکورہ ایکٹ کے مسودے کی تیاری پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں پی ڈی اے کو پشاور کے تین شہری ٹی ایم ایز کی حدود میں خصوصی ذمہ داریاں دینے سے متعلق امور بھی غور و خوص کیا گیا۔
پی ڈی اے کو دی جانے والی ان خصوصی ذمہ داریوں سے ٹی ایم ایز کا کام اور عملہ متاثر نہیں ہوگا جبکہ یہ ذمہ داری ان کے زورمرہ معمولات سے ہٹ کر ہونگی۔
دوران اجلاس متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں ہوم ورک مکمل کر کے حتمی تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ پشاور ہم سب کا شہر اور صوبے کا چہرہ ہے، موجودہ صوبائی حکومت اس کی تعمیر و ترقی کے لئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر کرنے کے لئے ٹی ایم ایز کو مستحکم کرنا ہے، ٹی ایم ایز ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی مد میں بقایاجات کو ترجیحی بنیادوں پر کلئیر کیا جائے گا۔
سردار علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مقامی سطح کے عوامی مسائل فوری حل کرنے میں بلدیاتی حکومتوں کا کردار انتہائی اہم ہے، موجودہ صوبائی حکومت عمران خان کے وژن کے مطابق بلدیاتی نظام کو با اختیار بنانے اور اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کے لئے پر عزم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نمائندوں کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ بلدیات کا اجلاس میں‌صوبے میں باغبانی کے فروغ کیلئے ہارٹیکچر اتھارٹی کے قیام کااصولی فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کی بربریت میں تیزی ،مزید 26فلسطینی شہید