امجد آفریدی کے بیٹے پرقاتلانہ حملہ

کوہاٹ: پیپلزپارٹی رہنما امجد آفریدی کے بیٹے پرقاتلانہ حملہ

ویب ڈیسک: ضلع کوہاٹ میں پیپلزپارٹی رہنما امجد آفریدی کے بیٹے پرقاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات امجد خان آفریدی کے بیٹے پر مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ہے ، اس موقع پر انہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ بابر آفریدی نے کوہاٹ میں تحصیل چئیرمین کے لئے انتخابات میں حصہ بھی لیا تھا۔
ترجمان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا امجد خان آفریدی کے فارم ہاؤس پر نامعلوم افراد نے حملہ کر کے فائرنگ کی جس سے امجد خان آفریدی کا بیٹا بابر عظیم زخمی ہو گیا۔
ترجمان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ امجد خان آفریدی کے بیٹے بابر عظیم آفریدی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع نے تبایا ہے کہ اس سے قبل بھی امجد خان آفریدی کے فارم ہاؤس کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا سیکرٹری اطلاعات امجد خان آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں جان کی قیمت پی ٹی آئی دور میں سستی ہو گئی ہے، حق و سچ کے لئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کرے گی، واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی جائیں۔
یاد رہے کہ ضلع کوہاٹ میں پیپلزپارٹی رہنما امجد آفریدی کے بیٹے پرقاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  مجوزہ آئینی ترامیم سامنے آگئیں ،چیف جسٹس کی تقرری وزیراعظم کریں گے