اتحادی افواج کا اگلے سال عراق

اتحادی افواج کا اگلے سال عراق سے انخلا کا معاہدہ

ویب ڈیسک: اتحادی افواج کا اگلے سال عراق سے انخلا کا معاہدہ، مفاہمت آخری مرحلہ میں داخل ہو گئی۔
واشنگٹن اور بغداد امریکی زیر قیادت اتحادی افواج کے عراق سے انخلا کے منصوبے کی مفاہمت پر پہنچ گئے ہیں۔
اس حوالے سے متعدد باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ اس منصوبے میں ستمبر 2025 تک سینکڑوں اتحادی افواج کی روانگی اور باقی کی اس کے اگلے سال روانگی شامل کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق انخلا کے منصوبے پر وسیع تر معاہدہ ہو چکا ہے، بس دونوں ممالک کی طرف سے حتمی منظوری اور اس معاہدے کے اعلان کی تاریخ کا انتظار ہے۔
اس حوالے سے ایک سینئر امریکی اہلکار نے بتایا کہ ہم ایک معاہدے پر پہنچ چکے ہیں اور اب صرف یہ بات باقی ہے کہ اس کا اعلان کب کیا جائے گا۔
ذرائع میں پانچ امریکی اہلکار، اتحاد میں شامل دو دیگر ممالک کے اہلکار اور تین عراقی اہلکار شامل ہیں۔
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ معاہدے کا اعلان اس ماہ کے دوران ممکن ہے، عراقی وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ تعلقات فرہاد علاء الدین نے کہا ہے کہ انخلا کے بارے میں واشنگٹن کے ساتھ تکنیکی بات چیت ختم ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ اتحادی افواج کا اگلے سال عراق سے انخلا کا معاہدہ، مفاہمت آخری مرحلہ میں داخل ہو گئی۔

مزید پڑھیں:  پوری حکومت مولانا کی ہاں یا ناں پر کھڑی ہے،حافظ حمد اللہ