یوکرین کیلئے امریکی 250ملین ڈالر

یوکرین کیلئے امریکی 250ملین ڈالر کی نئی فوجی امداد کا اعلان

ویب ڈیسک: یوکرین کیلئے امریکی 250ملین ڈالر کی نئی فوجی امداد کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اس حوالے سے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ امداد ایسے وقت آئی ہے جب یوکرین روسی افواج کی پیش قدمی کا مقابلہ کرنے اور ماسکو کی جانب سے تباہ کن بمباری کی کارروائیاں پسپا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
لائیڈ آسٹن نے بتایا کہ امریکی صدر جوبائیڈن یوکرین کے لئے 250 ملین ڈالر کے ایک نئے سیکیورٹی امدادی پیکیج پر دستخط کریں گے جس سے یوکرین کی ابھرتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ یہ ترسیل فوجی رفتار کے ساتھ ہو گی، وزیر کے مطابق پیکیج میں فضائی دفاعی سازو سامان، ہتھیار اور بکتر بند گاڑیاں شامل ہیں۔
اس سے قبل امریکہ کی جانب سے کیف کے لئے 125 ملین ڈالر مالیت کے ایک اور امدادی پیکیج کا اعلان کیا تھا۔
یاد رہے کہ خصوصی فوجی آپریشن کے آغاز سے اب تک امریکہ نے یوکرین کو 55 اعشاریہ 7 بلین ڈالر سے زائد کی فوجی امداد مختص کی ہے۔
یاد رہے کہ یوکرین کیلئے امریکی 250ملین ڈالر کی نئی فوجی امداد کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کی سینیٹ اور قومی اسمبلی کی کارروائی سے متعلق حکمت عملی تیار