ملک کی بڑی شاہراہیں بند

ملک کی بڑی شاہراہیں بند ،پی ٹی آئی کے قافلوں کو روکا جارہا ہے ،بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ملک کی بڑی شاہراہیں بند کردی گئی ہیں جبکہ تحریک انصاف کے قاقلوں کو جگہ جگہ روکا جا رہا ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پارلیمان کو غیر پارلیمانی اور آئین کو غیر آئینی طریقے سے استعمال کیا جا رہا ہے، ہم چیف جسٹس کی توسیع کسی صورت برداشت نہیں کریں گے
جلسے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے قابلوں کو جگہ جگہ روکا جا رہا ہے، سندھ سے آنیوالے قافلوں کو ٹول پلازوں پر روکا گیا۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مری سے اسلام آباد آنے والے راستوں کو بھی سیل کر دیا گیا ہے، صبح سے خبر چل رہی ہے جلسہ گاہ سے بارودی مواد برآمد ہوا، کیا بارودی مواد پی ٹی آئی والے لے کر آئے؟
انہوں نے کہا کہ ایک ہی مطالبہ ہے ہمارا مینڈیٹ واپس کرو، یہ 8 فروری کو شکست کھائے ہوئے ہیں، ان کو اقتدار کی کرسی پر بٹھایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنان کو کامیابی کی پیشگی مبارکباد دیتا ہوں، جو پیغام دینا چاہتے تھے وہ حکومت تک پہنچ گیا، ان کے ذہنوں میں وحشت پیدا ہوچکی ہے، یہ ہماری کامیابی کی نوید ہے، ہم ڈرامے نہیں کر رہے، جمہوری طریقے سے اپنا آئینی حق استعمال کر رہے ہیں، جمہوری اختلافات نفرت میں تبدیل آپ کی حرکتوں کی وجہ سے ہوئے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ اپنے چند دنوں کے اقتدار کیلئے قوم کی بنیادوں کو مت ہلا، یہ عمارت گر گئی تو تم بھی نیچے آ جا گے، آپ کا لیڈر تو لندن بھاگ جائے گا لیکن تمہارے کارکن ہمارے ساتھ ہی لپیٹ میں آئیں گے، 8 فروری کے نتائج کو چیف الیکشن کمشنر نے تبدیل کیا، ہمارا مطالبہ ہے چیف الیکشن کمشنر کا احتساب کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم چیف جسٹس کی توسیع کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، اگر توسیع ایک گھنٹے کیلئے بھی کی گئی تو ہم سڑکوں پر ہوں گے، تم سے سپریم کورٹ کنٹرول نہیں ہوگی وہ آزاد ادارہ ہے، آئین اور جمہوریت کو بدنام نہ کریں۔

مزید پڑھیں:  خصوصی کمیٹی کی سفارش پر قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل