جلسہ گاہ کے قریب بارودی مواد

اسلام آباد میں پی ٹی آئی جلسہ گاہ کے قریب بارودی مواد برآمد

ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ کے قریب مشکوک بیگ سے ہینڈ گرنیڈ اور بارودی مواد برآمد ہو ا ہے ۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق موجودہ سکیورٹی کی صورتحال کے سلسلے میں ہائی الرٹ چل رہا تھا اور اجتماعات میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر سرچ آپریشن کیے جا رہے تھے۔
بیگ سے ہینڈگرینیڈ، ڈیٹونیٹر،تار اور دیگر بارودی مواد برآمد ہوا، بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر موجود ہے، تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے کے باعث اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں سکیورٹی ریڈ الرٹ کر دی گئی ، امن وعامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے مختلف مقامات پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے۔
اسلام آباد میں ریڈ زون کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو کنٹینرز کی مدد سے بند کر دیا گیا، ریڈ زون داخلے کے لیے متعلقہ افراد کو مارگلہ روڈ کے راستے سے جانیکی اجازت ہوگی۔

مزید پڑھیں:  ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: چین نے پاکستان کو سیمی فائنل میں ہرا دیا