بنوں میں چھت گرنے سے

بنوں میں چھت گرنے سے خاتون جاں بحق ،تین مزدور زخمی

ویب ڈیسک: بنوں میں زیر تعمیر کمرے کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق جبکہ تین مزدور زخمی ہو گئے ۔
ذرائع کے مطابق واقعہ بنوں کے علاقہ سوکڑی کریم خان میں پیش آیا جہاں زیر تعمیر کمرے کی چھت اچانک گرگئی ۔
چھت گرنے سے خاتون جاں بحق جبکہ 3مزدور زخمی ہو گئے ۔
جاں بحق خاتون کی نعش اور زخمی مزدوروں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
پولیس نے اس حوالے سے بتایا کہ کمرے کی چھت پر تعمیراتی کام ہورہا تھا کہ حادثہ پیش آیا ۔

مزید پڑھیں:  جوبائیڈن کی ٹرمپ پر فائرنگ کی مذمت ،اپنی ٹیم کو خصوصی ہدایات جاری