مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید

خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں کے علاوہ لاہور سمیت پنجاب کے اکثر علاقوں مِں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور دفاتر سے باہرنکل آئے۔
یاد ہرے کہ زلزلے کے جھٹکے دوپہر 12 بجکر 30 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ اس دوران یہ جھٹکے کچھ دیر تک برقرار رہے۔
زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 7 بتائی گئی ہے، اس کے علاوہ زلزلہ کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ڈی جی خان کا علاقہ شادی والا بتایا گیا۔
اس سے چند روز قبل خیبرپختون خوا کے ضلع سوات سمیت دیگر اضلاع میں 4 اعشاریہ 5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کا آئینی ترمیم کو سپریم کور ٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ