خیبرپختونخوا میں ایم پاکس کا پانچواں

خیبرپختونخوا میں ایم پاکس کا پانچواں کیس رپورٹ، متاثر شخص گھرپر قرنطین

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں ایم پاکس کا پانچواں کیس رپورٹ ہوا ہے جس کی محکمہ صحت نے تصدیق کر دی ہے۔
اس حوالے سے محکمہ صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 33 سالہ مریض خلیجی ملک سے 7 ستمبر کو اسلام آباد ائیرپورٹ کے زریعے سفر کر کے آیا، اس کے بعد متاثرہ شخص نے پشاور پہنچ کر ہوٹل میں قیام کیا۔
محکمہ صحت کے مطابق اگلے دن مریض علاج کے سلسلے میں نجی کلینک گیا جہاں سے مریض کو خیبرٹیچنگ ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔
خیبرٹیچنگ ہسپتال سے مریض کے نمونے لے کر اسے پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب بھیج دیا گیا، جہاں سے مریض میں ایم پاکس وائرس کی تصدیق کردی گئی۔
محکمہ صحت ذرائع نے بتایا ہے کہ متاثرہ شخص کو دیر لوئر میں اس کے گھر پر قرنطین کر لیا گیا ہے، اس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مریض سعودی سے آنے کے بعد کسی بھی رشتہ دار سے نہیں ملا۔
مریض کا پاکستان آتے وقت فلائٹ کے مسافروں کے علاوہ کسی اور رابطہ نہیں ہوا، لوئیر دیر کے ڈی ایچ او سربراہی میں مریض کی سرویلنس کی جارہی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق مریض کے علامات میں بہتری آرہی ہے، گھروالوں کو انفیکشن کے پھیلاو سے متعلق آگاہی مہیا کردی گئی ہے۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں ایم پاکس کا پانچواں کیس رپورٹ ہوا ہے جس کی محکمہ صحت نے تصدیق کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:  ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: چین نے پاکستان کو سیمی فائنل میں ہرا دیا