ایس سی او وزرائے تجارت اجلاس

پاکستان کل ایس سی او وزرائے تجارت اجلاس کی میزبانی کرے گا

ویب ڈیسک: پاکستان کل ایس سی او وزرائے تجارت اجلاس کی میزبانی کرے گا، اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کریں گے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرا کا 23واں اجلاس اسلام آباد میں ہوگا، پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کی کونسل کا موجودہ چیئر ہے۔
اجلاس میں تجارت کو بڑھانے اور اقتصادی خوشحالی پر بات ہوگی اور رکن ممالک کے درمیان تجارت اور ترقی کے منصوبے زیر غور آئیں گے۔
وزارت تجارت جام کمال خان کی سربراہی میں خطے میں اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اجلاس کی میزبانی کر رہی ہے، ایس سی او وزرا خطے میں پائیدار ترقی اور تجارتی تعلقات مضبوط کرنے پر غور کریں گے۔
وزارتی اجلاس کے نتائج پر آئندہ حکومتی سربراہان کی کونسل کے اجلاس میں بحث ہوگی۔
اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کی حکمت عملی پر بات ہوگی۔
اجلاس کا مقصد خطے میں اقتصادی مواقع سے فائدہ اٹھانے کے طریقے تلاش کرنا ہے پاکستان ایس سی او ممالک کے لیے باہمی تجارتی فوائد کی راہیں ہموار کرنا چاہتا ہے۔

مزید پڑھیں:  ہنگو :نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا فدا الرحمان جاں بحق