پیٹرول کی قیمت میں کمی کاامکان

عوام کیلئے بڑی خوشخبری، پیٹرول کی قیمت میں کمی کاامکان

ویب ڈیسک: مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بڑی خوشخبری سنا دی گئی ہے، اس دوران پیٹرول کی قیمت میں کمی کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث ملک میں پیٹرول 12 روپے لیٹر سستا ہونے کا تخمینہ عوام کو دینے کی تیاری کر لی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 12 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت 8 روپے تک کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حتمی تعین 12 تا 14 ستمبر کی عالمی مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے مطابق ہونے کا امکان ہے۔
اس سے قبل 31 اگست کو وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی تھی۔ اس موقع پر جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 86 پیسے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 15 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔
اعلامیہ میں پیٹرول و ڈیزل کے ساتھ ساتھ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھِ تکفیف کر دی گئی تھی، لائٹ ڈیزل آِل کی قیمت 2 روپے 97 پیسے فی لیٹر کم کر دی گئی تھی۔
یاد رہے کہ مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بڑی خوشخبری سنا دی گئی ہے، اس دوران پیٹرول کی قیمت میں کمی کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور یونیورسٹی کی انتظامیہ منشیات اور چوری کی روک تھام کے لئے متحرک ہو گئی