بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری

بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری، مزید دو کشمیری شہید

ویب ڈیسک: کشمیریوں کیخلاف بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، اس دوران قابض بھارتی فوج نے مزید دو کشمیری شہید کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ایک بار پھر ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے نوجوانوں کو تلاشی اور محاصرے کی آڑ میں جعلی مقابلے میں شہید کیا۔
کچھ عرصہ قبل بھی قابض بھارتی فوج نے 3 کشمیری نوجوانوں کو تلاشی اور محاصرے کی آڑ میں شہید کیا تھا، اس واقعے کو اسی کا تسلسل قرار دیا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ کشمیریوں کیخلاف بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، اس دوران قابض بھارتی فوج نے مزید دو کشمیری شہید کر دیئے گئے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم کے نام پر جعلی حکومت سپریم کورٹ پر حملہ آور ہے،بیرسٹر سیف