اداروں کو جس طرح بدنام کیا

اداروں کو جس طرح بدنام کیا جا رہا ہے وہ افسوسناک ہے، شیخ رشید

ویب ڈیسک: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اداروں کو جس طرح بدنام کیا جا رہا ہے وہ افسوسناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں اور حکمران میثاق جمہوریت کرنے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سے جس طرح گرفتاریاں ہوئیں ایسے تو منشیات فروش بھی گرفتار ن ہیں ہوتے، سپیکر قومی اسمبلی کا ضمیر زندہ ہے تو اس واقعے پر استعفی دیں۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 30 ستمبر کی ڈیڈ لائن کی بات پر قائم ہوں آپ کو پتہ لگ جائے گا، یہ میثاق جمہوریت کرنے جا رہے ہیں، ادھر ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے مزید بتایا کہ 50 ارب روپے کا بجلی پر مزید ٹیکہ لگا دیا ہے، 16 ماہ ہو گئے کوئی چالان پیش نہیں ہوا، اس کا تو یہ مطلب نکلتا ہے کہ 20 سال تک فیصلہ نہیں ہونے والا۔
سابق وفاقی وایر کا کہنا تھا کہ ملک تباہ و برباد ہوگیا ہے، غریب زندہ مر گیا ہے، تعلیم کا یہ حال ہے کہ جہاں 3 ہزار بچیاں پڑھتی تھیں اب 3 سو بھی نہیں بچیں۔
انہوں نے حکمرانوں کو نالائق، نااہل، نکمے، نکھٹو کہتے ہوئے بتایا کہ اداروں کو جس طرح بدنام کیا جا رہا ہے وہ افسوسناک ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ آئی ایم ایف نے اگلی تاریخ پر بھی پاکستان کا نام ایجنڈے پر نہیں رکھا۔ آپ کا کیا خیال ہے، چاروں صوبوں میں جمہوری راج ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقتدار کے بھوکے ہیں، ان کو نہیں پتہ یہ عوام میں کتنے ذلیل ہو چکے ہیں۔ بس صرف علی امین گنڈا پور دوست ہیں۔

مزید پڑھیں:  ترقی وخوشحالی کا راز نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں‌مضمر ہے