اراکین کا وزیراعلیٰ پر مکمل اعتماد

خیبرپختونخوا اسمبلی کے اراکین کا وزیراعلیٰ پر مکمل اعتماد کا اظہار

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس کے دوران حکومتی اراکین نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بھر پور حمایت کی یقین دہانی کرائی ۔
تفصیلات کے مطابق اسمبلی اجلاس کے دوران صوبائی وزیر مینا خان آفریدی نے تقریر کے دوران اراکین سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اعتماد کا اظہار کرنے کے لئے کھڑا ہونے کی اپیل کی ۔
صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی اپیل پر تمام حکومتی اراکین نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر علی امین گنڈا پور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا جبکہ ان کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔
اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مینا خان آفریدی کا کہنا تھا کہ گورنر فیصل امین کنڈی کو آئینی کام سے زیادہ سیاسی جماعت کی ترجمانی عزیز ہے۔
انہوں نے کہا کہ گورنر آئے روز میڈیا میں ان رہنے کے لئے وزیراعلیٰ پر بات کرتے ہیں۔
مینا خان آفریدی نے مزید کہا کہ گورنر کبھی کبھی صوبے اور پشاور کے دورے پر آتے ہیں اور وزیراعلیٰ کو اعتماد کو ووٹ لینے کا کہتے ہیں، انہیں اپنے کام پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ اگر گورنر چاہتے ہیں کہ وزیراعلیٰ اعتماد کا ووٹ لے تو پھر انہیں لکھنا چاہیے، میں اس اسمبلی میں وزیراعلیٰ علی امین پر اعتماد کا مظاہرہ کروانا چاہتا ہوں۔
انہوں نے اعلان کیا کہ ایوان میں موجود ارکان علی امین گنڈا پور پر اعتماد کے اظہار کے لئے کھڑے ہوں، اس کے بعد بھی گورنر کو اعتماد کے ووٹ کا شوق ہے تو پھر وہ لکھ کر بجھوا دیں ہم ان کا یہ شوق بھی پورا کر دیں گے ۔
مینا آفریدی کے اعلان پر ایوان میں بیٹھے صوبائی اسمبلی کے اراکین وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پر اپنے مکمل اعتماد کے اظہار کے لئے کھڑے ہوکر نعرے بازی بازی کی۔

مزید پڑھیں:  بائیڈن اور کملا ملک کو تباہ کر رہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ