آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات

آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے پائے گئے ہیں، محمد اورنگزیب

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے الحمد اللہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کے ساتھ تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پاگئے ہیں ۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف معاہدے کے حوالے سے اہم بیان میں کہا ر رواں ماہ بورڈ کے اجلاس میں حتمی شکل دے دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ٹیم، آئی ایم ایف کی مذاکراتی ٹیم اور متعلقہ اداروں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے حتمی مراحل میں کلیدی کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ رواں ماہ آئی ایم ایف کے بورڈ کے اجلاس میں ان معاملات کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔
وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ معیشت استحکام کے بعد ترقی کی جانب گامزن ہے، پالیسی ریٹ میں کمی سے ملک میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ معاشی سرگرمیاں بڑھنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور مہنگائی کی شرح میں مسلسل کمی کے رجحان سے عام آدمی کو ریلیف ملنا شروع ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، ہسپتال انتظامیہ اور ینگ ڈاکٹرز تنازعہ شدت اختیار کر گیا