بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانا الیکشن کمیشن

جمرود میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانا الیکشن کمیشن کی نااہلی ہے، شفیق شیر

ویب ڈیسک: جمرود تحصیل چیئرمین شپ ضمنی انتخابات میں آزاد امیدوار شفیق شیر آفریدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمرود میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانا الیکشن کمیشن کی نااہلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمرود تحصیل چیئرمین شپ کے ضمنی انتخابات ملتوی کرانے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں ۔ جمرود میں امن و امان کی صورتحال برقرار ہے۔
شفیق شیر آفریدی کا کہنا تھا کہ جمرود میں تمام سیاسی پارٹیاں و امیدوار پرامن طریقے و ماحول میں الیکشن کمپئین جاری رکھے ہوئے ہیں، ایسے میں صوبائی حکومت و الیکشن کمیشن کا سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بنانا سمجھ سے بالا تر ہے۔
آزاد امیدوار نے کہا کہ ایک طرف سیکیورٹی خدشات پر ضمنی انتخابات ملتوی کئے گئے تو دوسری طرف آج ہی کے دن الیکشن کمیشن نے ضلع خیبر میں این سی وی سی انتخابات کا نیا شیڈول جاری کردیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے شفیق شیر آفریدی نے مزید بتایا کہ چیئرمین شپ ضمنی انتخابات ملتوی کرانا صوبائی حکومت و الیکشن کمیشن کی نااہلی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم جمرود میں تحصیل چیئرمین شپ ضمنی انتخابات ملتوی کرانے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، الیکشن کمیشن فوری طور فیصلہ واپس لے کر جمرود تحصیل چیئرمین شپ ضمنی انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے۔
شفیق شیر آفریدی کے مطابق الیکشن ملتوی کرنے کے فیصلے کی دیگر جماعتوں نے بھی مخالفت کی ہے۔
یاد رہے کہ ضلع خیبر تحصیل جمرود میں 25 ستمبر کو تحصیل چیئرمین شپ ضمنی انتخابات ہونے تھے تاہم آج الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کے سفارشات کو مد نظر رکھتے ہوئے سیکیورٹی خدشات کے بناء پر جمرود تحصیل چیئرمین شپ ضمنی انتخابات ملتوی کردئے ہیں۔
یاد رہے کہ جمرود تحصیل چیئرمین شپ ضمنی انتخابات میں آزاد امیدوار شفیق شیر آفریدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمرود میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانا الیکشن کمیشن کی نااہلی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور پولیس لائنز مسجد دھماکہ میں مطلوب دہشتگرد گرفتار، اہم انکشافات متوقع