جمیعت نے اپنے اراکین کو ووٹنگ

مجوزہ آئینی ترمیم، جمیعت نے اپنے اراکین کو ووٹنگ سے روک دیا

ویب ڈیسک: جمعیت علماء اسلام (ف) نے ایوان بالا میں اعلیٰ عدلیہ کے حوالے سے متوقع آئینی ترامیم کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر دیا۔ مجوزہ آئینی ترمیم پر جمیعت نے اپنے اراکین کو ووٹنگ سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام نے مجوزہ آئینی ترمیم کے حوالے سے اپنے اراکین سینیٹ کو کسی بھی قسم کے ووٹنگ سے فی الوقت روک دیا ہے۔
سینیٹ میں جے یو آئی (ف) کے پارلیمانی لیڈر کامران مرتضیٰ کی جانب سے اراکین کے نام جاری خط میں کہا گیا ہے کہ ابھی آئینی ترمیم کے حوالے سے کچھ واضح نہیں۔ لہٰذا پارٹی قیادت کے تحریری فیصلے تک ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا جائے گا۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے اراکین کو ہدایت کی کہ جے یو آئی کے سینیٹرز دستور کے آرٹیکل 63 اے کے تحت پارٹی ڈسپلن کی پابندی کرتے ہوئے اس فیصلے پر عمل درآمد کریں۔
یاد رہے کہ جمعیت علماء اسلام (ف) نے ایوان بالا میں اعلیٰ عدلیہ کے حوالے سے متوقع آئینی ترامیم کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر دیا۔ مجوزہ آئینی ترمیم پر جمیعت نے اپنے اراکین کو ووٹنگ سے روک دیا۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم لے کر آئیں گے،اپوزیشن نے گھبرانا نہیں : وزیر قانون