پینشن بڑھانے کا فیصلہ

وزارت خزانہ کا مہنگائی کے تناسب سے پینشن بڑھانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: وزارت خزانہ نے مہنگائی کے تناسب سے پینشن بڑھانے کا فیصلہ کر لیا، پینشن میں اضافہ سالانہ مہنگائی کے 80 فیصد کے برابر کیا جائے گا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پینشن میں اضافے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
وفاق نے پے اینڈ پینشن کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے، سالانہ مہنگائی کے تناسب سے پینشن میں اضافہ کیا جائے گا جس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ ارکان کےپیجرز میں دھماکے، 8 شہید، 2ہزار سے زائد زخمی