بیلسٹک میزائل سپلائرز پر امریکی پابندیوں

بیلسٹک میزائل سپلائرز پر امریکی پابندیوں کا معاملہ، ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل

ویب ڈیسک: بیلسٹک میزائل سپلائرز پر امریکی پابندیوں کے معاملے پر پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ کا موقف سامنے آیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ ہم اس معاملے کی تفصیلات معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
امریکا نے بیلسٹک میزائلوں اور کنٹرولڈ میزائل آلات اور ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ میں ملوث ہونے کے الزام میں 5 اداروں اور ایک فرد پر پابندیاں عائد کی ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پابندیوں میں ایک چینی ریسرچ انسٹیٹیوٹ، 3 چینی کمپنیوں اور ایک چینی فرد شامل ہے۔ اس معاملے کی تصدیق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بھی کر دی ہے۔
میتھیو ملر کے مطابق چینی ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے شاہین 3 اور ابابیل سسٹمز اور ممکنہ طور پر بڑے سسٹمز کیلئے راکٹ موٹرز کی جانچ کے آلات کی خریداری میں پاکستان کے ساتھ کام کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا کہیں بھی ممنوعہ ہتھیاروں کے پھیلاؤ اور متعلقہ خریداری کی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتا رہے گا۔
یاد رہے کہ بیلسٹک میزائل سپلائرز پر امریکی پابندیوں کے معاملے پر پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ کا موقف سامنے آیا ہے۔

مزید پڑھیں:  12ربیع الاول سیکیورٹی پلان جاری، پولیس کی بھاری نفری ڈیوٹی پر مامور