بیلسٹک میزائل سپلائرز پر امریکی پابندیوں

پورے مشرق وسطیٰ میں جنگ کا الارم بجنے لگا ہے، یورپی یونین

ویب ڈیسک: یورپی یونین کی جانب سے ایک بار پھر خبردار کیا گیا ہے کہ پورے مشرق وسطیٰ میں جنگ کا الارم بجنے لگا ہے۔
یورپی یونین کے مطابق غزہ میں جاری جنگ سرحدوں سے باہر پھیلنے لگی ہے، غزہ کے بعد اب اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ ابوحبیب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور دیا، انہوں نے غزہ میں جنگ کو فوری طور پر ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے پورے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے سائرن بجنے کا بھی کہا اور ساتھ ہی عالمی تنظیموں سے اس میں مداخلت کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک کو غزہ کی جنگ جاری رہنے کے باعث خطے میں انسانی مصائب کے پھیلاؤ پر تشویش ہے، غزہ جنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے لبنان اور اس کے عوام کے لیے بڑے منفی نتائج سامنے آئے ہیں۔
انہوں نے تمام لبنانی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ کسی جماعت کے مفاد کے بجائے عوام کے مفاد میں کام کریں۔
لبنانی وزیر خارجہ نے سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 پرعمل درآمد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لبنان سلامتی کونسل کی قراردادوں کی پاسداری جاری رکھے گا، انہوں نے زور دے کر کہا کہ فلسطینیوں کے لئے انصاف کو یقینی بنائے بغیر تنازعات کا کوئی خاتمہ نہیں ہو گا۔
یاد رہے کہ غزہ کا پورا انفرسٹرکچر ملیا میٹ کے کرنے کے بعد اب امریکی نئی فوجی کمک ملنے کے بعد صیہونی دہشتگردی میں تیزی آ گئِی ہے اور اب غزہ کے بعد دیگر ممالک کو اسرائیل آنکھیں دکھانے لگا ہے۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ ارکان کےپیجرز میں دھماکے، 8 شہید، 2ہزار سے زائد زخمی