قابل تقلید

ہر سال ربیع الاول کے مبارک مہینے میں ادارہ تبلیغ الاسلام بالخصوص اور جملہ دینی و مذہبی تنظیمیں جس طرح بالعموم یکجہتی کا مظاہرہ کر کے شہر میں امن و آشتی کی فضا کو فروغ دینے کا باعث بنتے ہیں اس کے نتیجے میں اس مقدس و بابرکت موقع پر نہ تو شہریوں کو کسی قسم کے عدم تحفظ اور خوف کا احساس ہوتا ہے اور نہ انتظامیہ کوکسی قسم کی ناکہ بندی راستوں کی بندش اور خصوصی اقدامات پر اضافی توانائی خرچ کرنے اور مصارف کی نوبت آتی ہے اگر اس موقع کو مثال بنا کر دیگر مواقع پربھی اسی طرح کی ہم آہنگی و یکجہتی کی فضا پیدا کرنے میں عوام و خواص اپنا کردار ادا کریں تو شہر میں حقیقی معنوںمیں رواداری کاماحول مستقلاً قائم ہو گا اور خدشات و نفرتوں وتعصبات کا ازالہ ہو گا اس طرح کی مساعی جمیلہ پر ادارہ تبلیغ الاسلام کے عمائدین بطور خاص تحسین کے مستحق ہیں جن کی شہر کی فضا کو پرامن رکھنے کی کوششوں سے علاوہ ازیں کے مواقع پربھی استفادہ کیا جانا چاہئے اور دیگر دینی و مذہبی اور سماجی تنظیموں کو ان کی تقلید کرنی چاہئے۔

مزید پڑھیں:  شدت پسندی کا رخ پشاور کی جانب؟