انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تحت

خیبر پختونخوا: وزیراعلیٰ نے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تحت مختلف پروگراموں کا اجرا کر دیا

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے خیبر پختونخوا میں ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن کی جانب سے اہم قدم اٹھاتے ہوئے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تحت مختلف پروگراموں کا اجرا کردیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا تیز رفتاری سے ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن کی طرف گامزنڈیجیٹل اکانومی کے فروغ، نوجوانوں کو ڈیجیٹل اسکلز سکھانے اور انہیں روزگار دینے کے لئے صوبائی حکومت نے اہم قدم اٹھا لیا۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے وزیراعلیٰ ہائوس میں تقریب کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تحت مختلف پروگراموں کا اجرا کیا ۔
ڈیجیٹل انٹرن شپ پروگرام کے تحت 200نوجوانوں کو مارکیٹ بیسڈ ڈیجیٹل سکلز سیکھنے کے لئے انٹرن شپس فراہم کی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوائن آئی ٹی پروگرام کے ذریعے شعبہ آئی ٹی سے وابستہ نوجوانوں کو بین الاقوامی آئی ٹی کمپنیوں کے ساتھ منسلک کیا جائے گا جبکہ گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس پروگرام کے تحت پانچ ہزار نوجوانوں کو سکالر شپس فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ انوویشن فیلوشپ پروگرام کے تحت آئی ٹی سے وابستہ نوجوانوں کو سرکاری محکموں کے ساتھ منسلک کیا جائے گایہ نوجوان سرکاری محکموں میں سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کے لیے آئی ٹی کے موثر استعمال کیلئے کام کریں گے۔
وزیراعیٰ کا کہنا تھا کہ پروگرامز کے تحت درشل انکیوبیشن پروگرام کے تحت مزید 20سٹارٹ اپس کا اجرا کیا جائے گا،مذکورہ پروگرامز کا اجرا صوبے میں ڈیجیٹل اکانومی کی طرف ایک سنگ میل ثابت ہو گا جبکہ ڈیجیٹل اسکلز کے ذریعے نوجوانوں کو روزگار کے وسیع مواقع میسر ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان ڈیجیٹل اسکلز پر بھرپور فوکس کریں،یہ آئی ٹی کا دور ہے، اس کے بغیر ہم ترقی کی دوڑ میں شامل نہیں ہو سکتے،ہم نے اپنی نوجوان نسل کو آئی ٹی کی طرف لانا ہے۔
علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے نوجوانوں میں ٹیلنٹ موجود ہے، ہم اس ٹیلنٹ کو قومی ترقی میں بروئے کار لانا چاہتے ہیں، نوجوان آگے آئیں، محنت کریں، حکومت مواقع فراہم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی محنت کا کوئی متبادل نہیں، جتنی زیادہ محنت کریں گے، اتنا ہی آگے بڑھیں گے، صوبائی حکومت آئی ٹی کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ہری پور میں آئی ٹی سٹی قائم کیا گیا ہے،پشاور میں آئی ٹی کمپلیکس کے قیام پر کام جاری ہے جبکہ مختلف محکموں میں گورننس کے نظام کی ڈیجیٹائزیشن پر کام جاری ہے۔
انہوں نے کہ کہ ڈیجیٹائزیشن واحد چیز ہے جو کرپشن کو ختم کر سکتی ہے، لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل جلد مکمل ہو جائے گا جس سیروایتی پٹوار کلچر سے عوام کی جان چھوٹ جائے گی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت کے ڈیجیٹل پورٹل کا بھی جلد اجراکریں گے جبکہ صوبائی حکومت نے سکول آف آرٹیفشیل انٹیلیجنس اور سکول آف گیمنگ اور سکول آف ڈیجیٹل گورننس کا قیام عمل میں لارہی ہے۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ موٹروے کے قریب گاڑی پر فائرنگ، والد جاں بحق، ماں بیٹا زخمی