صیہونیوں کی پناہ گزین کیمپوں پربمباری

صیہونیوں کی پناہ گزین کیمپوں پربمباری، 38 سے زائد فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ میں شہری آبادی ملیا میٹ کرنے اور پورا انفراسٹرکچر تباہ و برباد کرنے کے بعد اب اسرائیلی افواج نے دیگر ٹارگٹ ہٹ کرنا شروع کر دیئے، اس دوران صیہونیوں کی پناہ گزین کیمپوں پربمباری کی گئی ہے جس میں‌مزید 38 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی افواج نے غزہ کے پناہ گزین کیمپوں پر بمباری کرتے ہوئے 38 سے زائد فلسطینی شہید کر دیے۔
دنیا بھر کے ممالک کی کوششوں کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے اسرائیلی فوج نے غزہ میں اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس دوران جہاں غزہ میں شہری علاقے ٹارگٹ کئے گئے وہاں اب پناہ گزینوں کے کیمپ پر بمباری کی جا رہی ہے۔
غزہ اور دیگر علاقوں سے فلسطینیوں کو زبردستی بے دخل کرنے کے بعد یہی واحد پناہ گاہ ان کیلئے بچی تھی جس کو اب صیہونیوں نے تختہ مشق بنا دیا۔
ادھر اقوام متحدہ کی جانب سے غزہ میں پولیو ویکسی نیشن مہم کا دوسرا مرحلہ ستمبر کے آخر میں شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ پہلے مرحلے میں 90 فیصد بچوں کی ویکسی نیشن مکمل کر لی گئی۔
یمن کےحوثی گروپ نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملہ کیا جس پر حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار نے حوثیوں کی تعریف کی اور مبارک باد پیش کی۔
یاد رہے کہ شہری علاقوں کے بعد اب صیہونیوں کی پناہ گزین کیمپوں پربمباری کا سلسلہ جاری ہے جس میں‌مزید 38 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور روس کے تعلقات درست سمت گامزن ہیں: نائب وزیراعظم