چین میں چاقو حملے کے دوران

چین میں چاقو حملے کے دوران جاپانی شہری 10 سالہ بچہ ہلاک

ویب ڈیسک: چین میں چاقو حملے کے دوران جاپانی شہریت رکھنے والا 10 سالہ بچہ ہلاک ہو گیا۔
چین کے شہر شینزین میں جاپانی سکول کے قریب بچے پر چاقوحملہ کا واقعہ پیش آیا۔ اس بارے حکام کا کہنا ہے کہ بچہ سکول جارہا تھا کہ ایک 44 سالہ مشتبہ شخص نے اس پر حملہ کر دیا۔
مشتبہ شخص کی جانب سے کئے جانے والے اس چاقو حملے میں 10 سالہ بچہ ہلاک ہوگیا جبکہ حملہ آور کو بھی موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔
چینی وزارت خارجہ کے مطابق چاقو حملے میں ہلاک ہونے والا بچہ جاپانی شہری ہے، بچے کے والد جاپانی شہری جبکہ والدہ چینی شہری ہیں، دونوں ممالک اس واقعے پر رابطے میں ہیں۔
جاپان نے چین سے اس واقعے کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے اور جاپانی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
چین میں چاقو حملے کے دوران جاپانی شہریت رکھنے والا 10 سالہ بچہ ہلاک ہو گیا۔ مشتبہ شخص کی جانب سے کئے جانے والے اس چاقو حملے میں 10 سالہ بچہ ہلاک ہوگیا جبکہ حملہ آور کو بھی موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔
واقعہ میں‌جاپانی شہریت رکھنے والا 10 سالہ بچہ ہلاک ہو گیا جبکہ حملہ آور کو بھی موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔چینی وزارت خارجہ کے مطابق چاقو حملے میں ہلاک ہونے والا بچہ جاپانی شہری ہے، بچے کے والد جاپانی شہری جبکہ والدہ چینی شہری ہیں، دونوں ممالک اس واقعے پر رابطے میں ہیں۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ : قتل اور خودکشی کے واقعات میں 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق