پارلیمانی رہنماﺅں کا ان کیمرا اجلاس

خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی سیکورٹی صورتحال، پارلیمانی رہنماﺅں کا ان کیمرا اجلاس ملتوی

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی اور سینیٹ میں سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماں کا ان کیمرا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس آج منعقد ہونا تھا۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اجلاس کے آئندہ شیڈول سے متعلق باضابطہ آگاہ کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایاکہ اجلاس میں آرمی چیف اور حساس اداروں کے سربراہان کی جانب سے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جانی تھی۔

مزید پڑھیں:  کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ کی منشیات مقدمے میں بھی ضمانت منظور