80ہزار سال قبل دیکھا گیا دمدار

80ہزار سال قبل دیکھا گیا دمدار ستارہ 13 اکتوبرکو دوبارہ نمودار ہوگا

ویب ڈیسک: زمین پر 80ہزار سال قبل دیکھا گیا دمدار ستارہ ایک بار پھر آسمان پر نمودار ہونے جا رہا ہے، ماہرینِ فلکیات کے مطابق اس دمدار ستارے کو 13اکتوبر کو بغیر ٹیلی سکوپ کے دیکھا جا سکے گا۔
کامٹ سی/2023 اے 3 (سُچنشان-ایٹلس)کو ماہرینِ فلکیات نے گزشتہ برس کے ابتداءمیں دریافت کیا تھا۔
اس کے متعلق ماہرین کی جانب سے خیال کیا جاتا ہے کہ اپنے انتہائی طویل مدار کی وجہ سے یہ ہر 80 ہزار برسوں میں سورج کے گرد ایک چکر لگاتا ہے۔ یاد رہے کہ 80ہزار قبل ملنے والا دمدار ستارہ 13اکتوبرکودوبارہ نمودار ہوگا

مزید پڑھیں:  راولپنڈی احتجاج میں رکاوٹوں پر صوبائی حکومت کا دبنگ فیصلہ