خیبرپختونخوا کے محصولات میں اضافہ ہوا

خیبرپختونخوا کے محصولات میں اضافہ ہوا، دیگر صوبوں کے احوال دیکھنے ہونگے

ویب ڈیسک: مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے محصولات میں اضافہ ہوا ہے، اس کے علاوہ دیگر صوبوں کے احوال دیکھنے ہونگے کہ وہاں ٹیکس وصولی میں کتنا اضافہ ہوا ہے۔
مزمل اسلم نے مزید بتایا کہ خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی نے پہلے تین ماہ کے محصولات میں 41 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا ہے، گزشتہ سال کی اسی مدت کے 7 اعشاریہ 69 ارب روپے کے مقابلے میں 10 اعشاریہ 82 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مشیر خزانہ نے بتایا ہے کہ دلچسپ یہ ہے کہ اسی مدت کے لیے ایف بی آر کی ٹیکس وصولی 25 فیصد ہے۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا کے مطابق اب دیکھنا ہوگا کہ ملک کے دیگر صوبوں پنجاب اور سندھ کی ٹیکس وصولی میں کتنا اضافہ ہوا ہے۔
مشیر خزانہ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے محصولات میں اضافہ ہوا ہے، گزشتہ سال کی اسی مدت کے 7 اعشاریہ 69 ارب روپے کے مقابلے میں 10 اعشاریہ 82 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل پرحملہ اسماعیل ہنیہ اورحسن نصراللہ کی شہادت کابدلہ ہے پاسداران انقلاب