593887 5249708 mahmood khan akhbar

حکومتی امور میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانا ہمارا مقصد ہے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی محمود خان کی سربراہی میں انتظامی سیکریٹریز کا اجلاس ، اجلاس میں انہوں نے کہا کہ میں نے تمام وزرا کو شارٹ، میڈ اور طویل مدت پلان تشکیل کرنے کی ہدایت کی ہے ، وزیر اعلی نے کرپشن میں ملوث عناصر کو برخاست کرنے کی ہدایت دے دی ، اہم عہدوں پر قابل افسران فائز ہونگے، کام نہ کرنے والوں کو فارغ کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کرپشن کے خاتمہ سے متعلق دی گئی ہدایت پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے، وزیر اعلی نے تمام محکموں کو کمیونیکشن سٹریٹجی بنانے کی ہدایت کردی ، محمود خان نے کہا کہ عوامی فلاح سے متعلق اقدامات سے آگاہی عوام کو دی جائے، وزیر اعلیٰ محمود خان کا محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو کمیشن کا رواج کے خاتمہ کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایت، تمام محکمہ ڈیجٹائزیشن پر خصوصی توجہ دیں، وزیر اعلی نے قبائیلی اضلاع سمیت صوبہ بھر میں خالی آسامیاں پر کرنے کی ہدایت دے دی ، قبائیلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبے حکومت کی ترجیح ہے، جلد مکمل کیے جائیں، تمام قوانین کے لئے ہنگامی بنیادوں پر رولز بنائے جائیں وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ حکومتی امور میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانا ہمارا مقصد ہے، انہوں نے کہا کہ عوام نے ہمیں دوسری مرتبہ دو تہائی اکثریت سے کامیاب کیا ہے، ہر صورت عوامی توقات پر پورا اترنا ہے،

مزید پڑھیں:  انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع